پاکستانتازہ ترین

مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں ٹرمپ کے خاندان کیساتھ ہیں:وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں ٹرمپ کے خاندان کیساتھ ہیں:وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں کسی بھی قسم کا تشدد قابل مذمت ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے، ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات اس مشکل وقت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے اسٹیج پر تھے کہ اچانک فائرنگ ہوئی اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان میں لگی۔ جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعے میں ایک شخص بھی مارا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button