اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بڑی عوامی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جلد ایک بڑی عوامی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، سکندر سلطان راجہ کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ملزم کی سزا کا تعین کر دیا ہے، سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی کا مرتکب قرار دیا ہے، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو جائیں۔ دوسری جانب بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نئے مقدمات درج کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ جی ہاں، پی ٹی آئی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے بعد ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔
0 0 1 minute read