کیلیفورنیا: ایک خونی رنگ کی سرخ لمبی سمندری مخلوق جو کہ کسی ڈراؤنی فلم کی کوئی خطرناک مخلوق لگتی ہے، نے کیلیفورنیا میں وہیل مچھلیوں کا نظارہ کرنے والوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔یہ عجیب و غریب دیوقات کیڑے کے طرح دکھنے والے آبی جانور کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے بعد سے کافی وائرل ہوگئی ہے۔وہیل مچھلیوں کو دیکھنے آئے شہریوں میں سے ایک نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ہم نے آج صبح اسے لکڑی کے ٹکڑے پر لٹکا ہوا پایا۔ پھر ہم نے اسے گتے کے ساتھ آہستہ سے نکالا اور اسے احتیاط سے پانی میں ڈال دیا۔خونی کیڑے کے طور پر پہچانے جانے والی اس مخلوق پر جسم کے دو اطراف کانٹوں کی قطاریں موجود ہیں جو اسے مزید خوفناک بنادیتی ہیں۔
0 0 1 minute read