لورٹیزو مارٹنز کے فیصلہ کن گول کی بدولت ارجنٹینا نے کولمبیا کو 1-0 سے شکست دے کر کوپا امریکہ فائنل جیت لیا۔ ارجنٹینا کے کپتان میسی انجری کے باعث پورا میچ نہ کھیل سکے جس پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے روتے ہوئے بینچ پر بیٹھ گئے تاہم ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی ان کا غم جشن میں بدل گیا۔