لاہور: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے داتا دربار مزار کو غسل دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت مہنگائی نہیں لائی، نواز شریف کو نکال کر ملک کا برا حال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چھ سات ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ کیا۔ 2018 میں کروڑوں روپے لگا کر ایک شخص کو الیکشن چوری کرکے اقتدار میں بٹھایا گیا۔ ،مسلم لیگ ن کو حکومت کا شوق نہیں، وہ اقتدار میں نہ آتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی یہ حکومت نہیں لائی، پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت ہے۔ اسحاق ڈار نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے، شہباز شریف اور ان کی ٹیم پاکستان کو معاشی قوت بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ کہا گیا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔



