اہم خبرتازہ ترین

ملک بھر میں یومِ عاشور پر سکیورٹی انتہائی سخت، موبائل فون سروس معطل

ملک بھر میں یومِ عاشور پر سکیورٹی انتہائی سخت، موبائل فون سروس معطل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین سمیت شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم عاشور (10 محرم الحرام) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے شہداء کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں عاشورہ محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی، ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔جلوسوں اور مجالس میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ذاکرین اور علمائے کرام ماتم داری کے دوران حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ کراچی کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے جب کہ شہر میں آج بھی موٹر سائیکلوں کی ڈبل سواری، لاہور لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے موچی گیٹ کے اندر نکالا گیا، جلوس آج شام کربلا گیم شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔پنجاب بھر میں آج صرف ان علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی جہاں جلوس اور مجالس کا انعقاد ہوتا ہے جب کہ یوم عاشور پر لاہور پولیس کے 11500 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔لاہور پولیس کے مطابق 231 مجالس اور 46 جنازوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، 30 ایس پیز، 49 ایس ڈی پی اوز، 137 ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز اور 781 بالا ماتحت اہلکار تعینات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button