وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر کسی کا باپ پابندی نہیں لگا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور سیاسی جماعت پر پاپندی لگانے کی بات کر رہے ہیں، پارٹی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ہمیں بنیادی حقوق نہیں دیے جا رہے، انتخابی نشان چھین لیے گئے ہیں اور ہمارے لوگوں کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ .علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے موقف کی بھی حمایت کی اور سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججوں کی تقرری کی مخالفت کی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ججز ایڈہاک ججز لینے کی بجائے میرٹ پر تعینات کیے جائیں۔
0 3 1 minute read