بڑی خبر

ن لیگ کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، اہم پیشگوئی کی گئی ،ن لیگیو ں کے لئے اہم خبر آگئی

ن لیگ کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، اہم پیشگوئی کی گئی ،ن لیگیو ں کے لئے اہم خبر آگئی

اقتصادی درجہ بندی کرنے والے ادارے فِچ نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک چلے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ پاکستان کی معیشت کے لیے معاشی خطرہ ہے، رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوسکتی ہے۔ فچ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے بجٹ میں سخت معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، حکومت مالیاتی خسارے کو 7.4 سے کم کرکے 6.7 فیصد تک لانا چاہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے شرح سود میں کمی کا امکان ہے، شرح سود کو 14 فیصد تک لایا جاسکتا ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلے۔ وہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔ فچ کی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ موجودہ حکومت تمام معاشی اصلاحات آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کرے گی۔ موجودہ حکومت ختم ہوئی تو پاکستان میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت آئے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے فروری کے انتخابات میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتنے والے آزاد امیدوار کو جیل میں بند بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button