دنیا

بائیڈن کورونا سے متاثر، صدارتی الیکشن کی نامزدگی بھی خطرے میں پڑ گئی

بائیڈن کورونا سے متاثر، صدارتی الیکشن کی نامزدگی بھی خطرے میں پڑ گئی

صدر جو بائیڈن کورونا سے بیمار ہوگئے جس کے بعد صدارتی انتخابات میں ان کی نامزدگی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی جس کے بعد امریکی صدر نے اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کر دیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو ویکسین لگائی گئی ہے تاہم ان میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں، وہ اپنی رہائش گاہ پر آئسولیشن میں رہیں گے اور ٹیلی فون کے ذریعے دفتری امور سرانجام دیں گے۔واضح رہے کہ جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ 2022 میں بھی مثبت آیا تھا۔ اس حوالے سے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ان کی طبیعت ناساز ہے تو وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button