پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار عمران عباس جو کہ محرم الحرام کا تقدس نہ ماننے والوں خصوصاً میڈیا سے مایوس تھے، اب میڈیا چینلز کی جانب سے تعریفوں کے پل باندھ چکے ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے اداکار ہر عوامی اور خاص موقع پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ دنوں مختلف میڈیا چینلز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی مہینوں اور تاریخی ایام کا احترام ختم ہو رہا ہے جبکہ ماضی میں ایسا نہیں تھا۔تاہم اب عاشورہ کے موقع پر اپنی باقاعدہ نشریات میں تبدیلی کرتے ہوئے یوم عاشور کے موقع پر نشر کرنے والے تمام چینلز کی تعریف اور شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے احترام کا اظہار بھی کیا۔ان کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر ڈرامہ چینلز کے ساتھ میوزک چینلز بھی نشر کرتے ہیں جس کے لیے میں ان کا بے حد احترام کرتا ہوں۔
0 1 1 minute read