پاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ کا جہاز یرموک ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر تعینا ت

پاک بحریہ کا جہاز یرموک ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر تعینا ت

کراچی، 19 جولائی 24: پاک بحریہ نے جدید ہیلی کاپٹر سے لیس جنگی بحری جہاز یرموک پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بحر ہند میں تعینات کر دیا ہے۔ تعیناتی کے دوران، پا کستان نیوی کا جہاز اپنے مخصوص آپریشنز کے علاوہ عالمی بحری گزرگاہوں کی حفاظت کے مشترکہ مقصد کے تحت دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا۔ پی این ایس یرموک پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کے مطابق بحری سفارتکاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔ پاک بحریہ قومی بحری مفادات اور ملکی بحری تجارت کے تحفظ کے ساتھ گہرے سمندروں پر خطرات سے آزاد جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارتی سمندری گزرگاہوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ بین الاقوامی سمندروں میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی قومی ذمہ داری کے تحت پاک بحریہ اپنے جنگی جہازوں کو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کرتی ہے اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کوششوں میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ پٹرول پاک بحریہ کی جانب سے میری ٹائم سیکیورٹی میں اپنا کردار ادا کرنے اور بحری دہشت گردی، بحری قزاقی اور منشیات و اسلحہ کی سمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے کے لیے باقاعدگی سے کیے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button