گزشتہ روز یوٹیوب پر ایک انٹرویو کے دوران جہاں انہوں نے اپنی فلم ’برزخ‘، شادی، ذاتی زندگی، عادات اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بات کی وہیں وہ ایک بار پھر اپنی صحت کے حوالے سے بات کرتے نظر آئے۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ پاکستان میں چینی کا ریٹ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور لوگوں کو نہیں معلوم کہ شوگر بڑھنے اور کم ہونے پر کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ 4 سے 8 سال کے بچوں میں ذیابیطس کی تشخیص ہو رہی ہے جو کہ تشویشناک صورتحال ہے۔بیٹے کی صحت کے حوالے سے محمد لاریب خالد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا پہلے سے کافی بہتر ہے اور اسے نرسنگ سٹاف والے گھر میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ہےلاریب خالد نے اپنی دوسری انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مزید دعاؤں کی اپیل کی ہے۔



