وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بنوں میں جاری رہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔بنوں میں امن مارچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی۔ کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور غیر تصدیق شدہ الزامات سے گریز کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حساس مقامات پر عموماً سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوتی ہے، خودکش حملے میں فوجی اور شہری شہید ہوئے، اس جگہ کی حساس نوعیت بھی کل کے افسوس ناک واقعے کی وجہ تھی۔


