راولپنڈی میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔ خواتین بھی دھرنے کا حصہ بنیں اور ان کے لیے الگ پنڈال بنایا گیا۔ میٹرو بس سروس تین دن کی بندش کے بعد آج چوتھے روز بھی بحال کردی گئی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تاجروں، اساتذہ اور مزدور تنظیموں سے بھی کہا کہ وہ آج سے دھرنے میں شامل ہوں۔ شرکت کی دعوت دی ہے۔ جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا اہم دور آج ہوگا۔ابتدائی مذاکرات میں جماعت اسلامی نے اپنا ردعمل تفصیل سے پیش کیا تھا۔ حکومتی ٹیم آج تفصیلی جواب دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ دھرنے کے باعث ملحقہ بازاروں اور سڑکوں پر تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ٹریفک کا نظام بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے دھرنا لیاقت باغ چوک سے لیاقت باغ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ کیا ہے اور جواب میں کہا ہے کہ یہیں سے دھرنا جاری رہے گا۔


