اسلام آباد:سائفر کیس میں ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرلیا،ہفتہ کو ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیم نےاٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔تفتیشی ٹیم نے شاہ محمود سے ہونے والی اب تک کی تفتیش میں سامنے آنے والے جوابات و انکشافات پر چیرمین پی ٹی آئی سے سوال جواب کیے اور چیرمین پی ٹی آئی سے سائفر کے گمشدہ مسودے کی کاپی کے متعلق دریافت کیاجس کے بعد تفتیشی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔


