پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، دیکھیں گے کون روکتا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوابی میں اسمبلی ہال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کروں گا، دیکھوں گا کہ اسلام آباد میں جلسے کو کون روکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہمارا دارالحکومت ہے، وہاں جلسہ کروں گا، پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، اس لیے حکومت اپنا رویہ درست کرے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جج اور عدالتیں بھی کہہ رہی ہیں کہ ان پر دباؤ ہے، وہ بتائیں دباؤ کس کا ہے، دباؤ نہ لیں، قوم ان کے ساتھ ہے۔


