سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر رضامند ہوگئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ مزید دو مباحثوں کے لیے تیار ہیں۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے اے بی سی نیوز پر بحث کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سروے کے مطابق کملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔



