پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف اور بھارتی گلوکار و اداکار جیسی گل کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔عمران اشرف اور جیسی گل کا ایک بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ کام کرنا پاکستان اور بھارت کے ٹیلنٹ کو اکٹھا کرنے اور دونوں ممالک کی فنی روایات کو ملانے کا ذریعہ ہوگا۔فلم کا نام اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں تاہم شائقین یہ خبر سن کر بہت خوش ہیں اور یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ فن کس طرح سیاسی اور ثقافتی حدود کو عبور کرتا ہے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔شائقین عمران اشرف اور جیسی گل دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔



