کھیل

یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا، بابر اعظم

یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا۔ڈیلاس میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پہلے 6 اوورز میں ہماری بولنگ اچھی نہیں تھی لیکن پھر ہم نے واپسی کی۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران وکٹیں گرنے کی وجہ سے مومینٹم کھو بیٹھے، اگلے میچز میں واپسی کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا ہے، ہمیں بولنگ کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ جیت کا تمام تر کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button