برطانیہ: نوبل انعام یافتہ اور فلم پروڈیوسر ملالہ یوسفزئی نے مستقبل میں پاکستانی فلم سازوں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ دنیا بھر کے پاکستانیوں کو پاکستانی فنکاروں، فلموں اور ڈراموں کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے موضوعات کافی اچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کو سپورٹ کر کے ہی آگے بڑھایا جا سکتا ہے، ہم سب کو اپنے فنکاروں اور فلم میکرز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، اگر مجھے موقع ملا تو مستقبل میں پاکستانی فلم سازوں اور فنکاروں کے ساتھ کام کروں گی۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی ماضی میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ پروڈیوس کر چکی ہیں۔ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلم ‘لاسٹ آف دی سی وومن’ ایک کورین خاتون غوطہ خور کی کہانی بیان کرتی ہے جو خوراک کی تلاش میں بغیر آکسیجن کے سمندر کی تہہ میں جاتی ہے۔



