امریکہ میں 9/11 کے حملوں کو 23 سال ہو چکے ہیں۔ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹاگون اور پنسلوانیا پر ہوائی جہازوں سے حملہ کیا گیا، جس میں تقریباً 3000 افراد مارے گئے۔اسی سال امریکہ نے القاعدہ پر الزام لگاتے ہوئے افغانستان پر حملہ کیا۔ دہشت گردی کی اس کارروائی نے دنیا کا منظرنامہ بدل دیا۔



