دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ

ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ جاری ہے۔ مباحثے سے قبل ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے اسٹیج پر ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔ فلاڈیلفیا میں جاری مباحثے میں دونوں جماعتوں کے صدارتی امیدوار ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ متوسط ​​طبقے کی بہتری کے لیے بات کی ہے، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں واپس نہیں جانا چاہتیں۔کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ہر طرف افراتفری تھی، امریکی چاہتے ہیں کہ ملک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی منصوبہ نہیں، ہم نے امریکی افرادی قوت کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پھیلی گندگی کو صاف کرنے کے لیے کام کیا۔ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے کہا کہ ان کے پاس معیشت سے پریشان امریکیوں کی مدد کا منصوبہ ہے۔کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خانہ جنگی کے بعد جمہوریت پر بدترین حملہ کیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ملک میں صحت عامہ کی حالت ایک صدی میں بدترین تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جو کچھ کیا ہے اور جو کرنا چاہتے ہیں وہ امریکیوں کی امید اور خواہش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button