سری نگر() جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے حریت پسند کمانڈر اعجاز احمد سمیت تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد پلوامہ ضلع میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے منگل کی شام ہی پلوامہ ضلع کے درجنوں علاقوں کو محاصرے میں لے لیا تھا ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن کے دوران اعجاز عرف ابو ہریرہ نامی حریت پسند کمانڈر سمیت تین نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ قصبے میں فوجی آپریشن جاری ہے ۔ نوجوانوں کی شہیادت کی اطلاع پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس دوران حکام نے تمام مواصلاتی رابطے ، انٹرنٹ سروس بند کر دی ہے جبکہ ضلع بھر میں کرفیو لگا دیا ہے۔ ضلع میں کسی کو بھی اپنے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ۔ پولیس کی گاڑیوں میں نصب کیے گئے لاڈ اسپیکر سے عوام کو اپنے گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے ۔جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ وجے کمار نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ کہ قصبہ پلوامہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات مسلح تصادم کے دوران تین نوجوان مارے گئے۔
0 0 1 minute read



