بڑی خبر

گاڑی میں بیٹھ کر بنجی جمپ لگانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

پیرس: ایک پیشہ ور اسٹنٹ ڈرائیور نے گاڑی میں بیٹھ کر بنجی جمپ لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔نسان فرانس کی جانب سے پیرس بزنس ڈسٹرکٹ میں منعقد کرائی گئی اس ورلڈ ریکارڈ کی کوشش کے لیے ایک پروفیشنل اسٹنٹ مین اور ریس ڈرائیورلورینٹ لاسکو کا انتخاب کیا گیا۔آٹھ بنجی تاروں سے باندھی گئی کار کو 213 فٹ اور 3 انچز (گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے طے کیا گیا ہدف) کی بلندی سے کرین سے نیچے چھوڑا گیا۔نسان مارکیٹنگ ڈائریکٹر جیروم بِگوٹ کا کہنا تھا کہ قاشقائی ای-پاور کو متعدد ٹی وی کمرشلز میں دکھائے جانے کے بعد یہ اسٹنٹ ایک منطقی اقدام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button