انٹرٹینمنٹ

پیرس اولمپکس2024ء: اختتامی تقریب کیلئے ٹام کروز نے کتنا معاوضہ لیا؟

پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنی جاندار پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیا؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس (ایل اے 28) کے صدر اور چیئرپرسن کیسی واسرمین نے 62 سالہ اداکار ٹام کروز کے خطرناک اسٹنٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایونٹ 12 اگست کو پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں ایکشن اسٹار نے فرانس کے نیشنل اسٹیڈیم کی چھت سے چھلانگ لگا دی تھی۔اولمپک جھنڈا وصول کیا اور اسے امریکی شہر لاس اینجلس پہنچایا، جو اولمپکس کا اگلا میزبان ہے۔ مشن امپاسیبل سیریز میں خطرناک کرتب دکھا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے اولمپکس کی اختتامی تقریب میں 50 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button