انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ کے والد کی خودکشی، واقعے کی صبح کیا ہوا تھا، والدہ نے پولیس کو بتادیا؟

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد ان کی سابق اہلیہ جوائس پولی کارپ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا سابق شوہر انیل طلاق کے باوجود کئی سالوں سے ان کے ساتھ رہ رہا تھا۔ گزشتہ روز انیل مہتا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں 6 منزلہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی تاہم بھارتی پولیس خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہیں کر سکی۔ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان اور سابق بوائے فرینڈ ارجن کپور بھی انیل مہتا کی موت کی خبر سن کر ملائیکہ کے گھر پہنچ گئے۔ انیل مہتا کے سوگواروں میں ان کی دو بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑہ، امریتا اروڑہ اور ان کی اہلیہ جوائس پولی کارپ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کے والدین اس وقت الگ ہوگئے جب وہ 11 سال کی تھیں اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، دونوں کی پرورش ان کی والدہ جوائس پولی کارپ نے کی تھی۔اپنے ایک انٹرویو میں ملائکہ نے اپنے والدین کی علیحدگی کے حوالے سے کہا کہ میرا بچپن بہت اچھا گزرا لیکن یہ آسان نہیں تھا، دراصل میں اپنے بچپن کے لیے ٹربلنٹ کا لفظ استعمال کرتی ہوں لیکن مشکل وقت بھی آپ کو ایک اہم سبق سکھاتا ہے، میرے والدین۔ جدائی نے مجھے اپنی ماں کا ایک نئے اور منفرد انداز میں مشاہدہ کرنا سکھایا، ان حالات نے مجھے کام کی اخلاقیات اور ہر صبح اٹھنے کی قدر سکھائی اور یہ ابتدائی اسباق میری زندگی، پیشہ ورانہ سفر اور زندگی میں آزادی کی بنیاد ہیں۔ .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button