پاکستانتازہ ترین

مولانا کی کوشش ہے آئینی ترمیم پر متفقہ فیصلہ ہو، ایک دن اور انتظار کرنا پڑا توکوئی بڑی بات نہیں، بلاول نے مزید کیا کہا ؟ جانیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان بہت سی باتوں پر متفق ہیں۔ مجوزہ آئینی ترامیم پر بھی اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی دو دن پہلے بنی تھی، اس وقت اسمبلی کا ماحول خراب تھا۔ہم نے اسمبلی کا ماحول بہتر کرنے کی کوشش کی، ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے عدلیہ اور آرمی چیف پر حملہ کیا، وہ آج تک اپنے بیان سے پیچھے نہیں ہٹے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ادارے کا سربراہ متنازعہ بنایا ان سے کیا امید رکھ سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کم از کم اکثریت کا اتفاق رائے ہو، ہم 2006 سے میثاق جمہوریت کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں، اگر ہمیں ایک دن مزید انتظار کرنا پڑے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ واضح رہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہو سکیں، قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button