
اسلام آباد(مارکیٹ رپورٹر/غزنوی رپورٹ)گلبرگ گرین کی انتظامیہ نے وعدے کے عین مطابق ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار مزید 2 رہائشی بلاکس تک وسیع کرتے ہوئے اپنے ممبران ، بزنس کمیونٹی اور گردونوح کے رہائشیوں کیلئے ڈیم کنارے بیٹھ کر قدرت سے لطف اندوز ہونے کیلئے ڈیم کے واٹر ریمپ اور کناروں پہ بیوٹیفیکشن و روڈز کی پختگی پہ کام شروع کردیا ہے جسکی شہر میں بیحد پذیرائی کی جارہی ہے،رپورٹ کیمطابق انٹیلی جینس بیورو ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری ملک محمد ظہیر اور انکی مینجمنٹ کمیٹی کے وژن کے ثمرات اب کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،اب گلبرگ گرینز اور ریذیڈینشیا کے 18 بلاکوں میں ڈویلپمنٹ کی شکل واضح ہونا شروع ہوچکی ہے،واٹر سیوریج اور رین واٹر ڈرینج کا کام مکمل ہوکر اسکو کنکریٹ کے سلیبس سے کور کرنے پہ کام آخری مراحل میں ہے جبکہ بعض سائٹس پہ سڑکوں پہ گریڈنگ(بجری،گیڑا)کے ساتھ ساتھ اسفالٹ پہ کام شروعات کے قریب ہے،یہ سارا کام سیکرٹری ملک محمد ظہیر، جوائنٹ سیکرٹری اے آر ناصر، صدر طارق محمود اور پوری مینجمنٹ کی یکسوئی کا نتیجہ ہے،جوائنٹ سیکرٹری اے آر ناصر اس وقت ڈویلپمنٹ کے کام کی نگرانی کررہےہیں ،اس وقت ایک بڑی خوشخبری ممبران کیلئے یہ ہے کہ بلاک Cاور Jبلاک کی سائیڈ پہ موجود زمین کو تقریبا کلیئر کر لیا گیا ہے جس سے عرصہ 20 سال سے التوا کا شکارسرکلر روڈ J بلاک سے V بلاک تک چند دنوں میں آپسمیں جڑ( connect) جائے گی ، اس کام کی تکمیل کیلئے سیکرٹری ملک محمدظہیر، ایگزیکٹو ممبر سجاد ستی اور مدثرضیا نے رات دن کام کیا،رپورٹ کیمطابق سیکرٹری ملک محمد ظہیر اپنا زیادہ تر وقت ڈویلپمنٹ سائٹس پہ گزارتے ہیں اور وہاں پہ وہ کام کی رفتار،معیار کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ،وہ ڈویلپمنٹ میں کسی بھی رکاوٹ یا کسی اور ایشو کا موقع پہ ہی احکامات جاری کرکے حل نکال رہے ہیں،سیکرٹری ملک محمد ظہیر اور انکی مینجمنٹ کا ٹارگٹ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پلاٹوں کو ڈویلپ کرکے الاٹیز کو قبضہ دیں، اس حوالے سے بہت جلد ممبران کو خوشخبری ملنا شروع ہوجائیگی،گلبرگ ریذیڈینشیا اور گلبرگ گرین میں وسیع پیمانے پہ شروع ہونیوالے ترقیاتی کاموں کی بازگشت پنڈی اسلام آباد آباد سے نکل کر اب ملک بھر میں گونج رہی ہے جسکا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ گلبرگ کی بزنس سرگرمیوں اور پلاٹوں کی خریدفروخت میں تیزی دیکھی اور ریکارڈ کیجارہی ہے،ممبران نے ترقیاتی کاموں میں تسلسل اور ڈیم کو عوام کیلئے کھولنے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پہ سیکرٹری ملک محمد ظہیر اور انکی پوری مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔سیکریٹری ،جوائنٹ سیکرٹری اور صدر سوسائٹی اپنے اہداف کی تکمیل کیلئے 12اور 14 گھنٹے کام کررہے ہیں،سیکرٹری نے پوری مینجمنٹ کمیٹی کی مختلف کمیٹیاں بناکر انکو ڈویلپمنٹ میں تیزی کے لئے فیلڈ میں متحرک کررکھا ہے۔یادرہے کہ اگست ستمبرمیں 10 پھر اکتوبرمیں 5اور 2 اور اب vو ڈی ڈیم میں ترقیاتی کام شروع کردئیے گئے ہیں


