رمیز راجا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈز سے دورہ پاکستان کے حوالے سے پیش رفت پر بات کریں گےپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا آج اور کل لارڈز میں ہونے والے ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی 23 سے 26 جولائی کوبرمنگھم میں آئی سی سی بورڈ میٹنگز میں بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں رمیز راجا چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویزکو مزید آگے بڑھائیں گے اور تین ملکی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے مختلف بورڈز سے گفتگو بھی کریں گے۔
انگلش ٹیم کا دورہ: ای سی بی کا جائزہ وفد 17 جولائی کو پاکستان پہنچے گا
ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگز میں بھارتی لیگ کی ونڈو بڑھانے کی بات ہوئی توپاکستان تحفظات کا اظہار کرے گا۔رمیز راجا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈز حکام سے دورہ پاکستان کے حوالے سے پیشرفت پر بات بھی کریں گے۔
0 0 1 minute read



