صدرمملکت عارف علوی نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدرمملکت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عارف علوی نے کمانڈر 12 کور اور دیگر فوجی افسران کی حفاظت کیلئے دعا کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر عارف علوی سرچ آپریشن کی کامیابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔خیال رہےکہ اوتھل سےکراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 12 کور بھی سوار ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرکا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانبمیڈیا کے مطابق سسی پنوں کے مزار کے پاس ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہوا ہے اور 5 افراد کے شہادت کی اطلاع ملی ہے۔
0 0 1 minute read



