بڑی خبر

قانون توڑ کر چیئرمین نیب کو توسیع دی جارہی ہے: شاہد خاقان

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ قانون توڑ کر چیئرمین نیب کو توسیع دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون کہتا ہے مشاورت کریں لیکن وزیراعظم انکار کررہے ہیں، صدر بھی آرڈیننس پر دستخط کےلیے تیار بیٹھے ہیں۔

انہوں نے پنڈورا پیپرز پر وزیراعظم کا تحقیقات سیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس تحقیقات کرنےکا کوئی حق نہیں، ادارے تحقیقات کریں۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں جن کے نام آئے ہیں ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو نواز شریف کے ساتھ کیا گیا، نوازشریف وزیراعظم ہوکر جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتےہیں تو وزیر کیوں نہیں، ان 700  لوگوں کو جیل میں ڈالیں اور تفتیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button