اسلام آباد ()راولپنڈی اسلام آباد میں ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کو پاگل بنادینے والی اور ڈیلرز شپ سے ارب ہا روپے بٹورنے والی ہاوسنگ سکیم نیو میٹرو سٹی کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی قراردیکر عوام کو اس میں سرمایہ کاری سے روکتے ہوئے ہاوسنگ سکیم کو نوٹس دیدیااور ساتھ اس کیخلاف اشتہار بھی دیدیا ،میٹرو سٹی ہاوسنگ سکیم ملک کے ایک ٹائیکون کے کسی قریبی عزیز کے نام سے شہر میں سافٹ لانچ کی گئی جسمیں اس ٹائیکون کانام سامنے رکھ ڈیلرز کمیونٹی کو ہزاروں فائلیں ڈیلرز شپ کی آڑ میں فروخت بھی کردیں ،اس پہ آرڈی اے نے بتایا کہ گوجرخان میں بننے والی نیو میٹرو سٹی موضع بھائی خان ،متیال مکمل طور پہ غیرقانونی ہے، اس حوالے سے اسکے اسپانسر اور میڈیا کمپین کے زریعے اسکے پلاٹ بیچ رہے ہیں ،آرڈی اے نے بتایا کہ اتھارٹی کے پاس اس سکیم بےمنظوری کیلئے کوئی نقشہ جمع نہیں کرایا،اور نہ ہی اسکی منظوری لی گئی ہے،لہذا سرمایہ کار اپنے مفاد میں اس ہاوسنگ سکیم میں پلاٹ نہ خریدیں ،آرڈی اے نے "نیومیٹروسٹی "کے مالکان کو خبردار کیا کہ وہ اس پراجیکٹ میں خرید و فروخت کو روکیں بصورت دیگر مشینیری ضبط اور دفاتر سیل کردئیے جائینگے ،آرڈی اے کے زرائع نے بتایا کہ اس ہاوسنگ سکیم نے اگر اشتہاری مہم نہ روکی اور بکنگ بند نہ کی تو آرڈی اے اینٹی کرپشن میں جائیگا
0 0 1 minute read



