بڑی خبر

‘عالمی برادری کی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے’

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق کئی بار خبردار کرچکا ہوں، اب ڈبلیو ایف پی کے سربراہ نے الرٹ جاری کیا ہے، پاکستان افغانستان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہیے، عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button