بڑی خبر

ہرن کے سر سے پلاسٹک کا برتن کئی دن بعد نکال لیا گیا

کینساس: انسانی غفلت سے معصوم جانوروں کی جان پر بن آتی ہے اور اب کئی روز سے ایک بے بس ہرن کے سر پر مرتبان نما پلاسٹک کے برتن کو الگ کرلیا گیا ہے۔

دردمند شہریوں نے اسے کئی روز قبل دیکھا تھا اور اسے تکلیف سے نجات دلانے کے لیے اس کا پیچھا گیا جس میں کئی مرتبہ ناکمی بھی ہوئی۔

کینساس کے ایک نیشنل پارک میں اس ہرن کو سیاحوں نے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ قریبی پونی پریری پارک سے آیا ہے۔ اب لوگوں نے بہت مرتبہ اس کا پیچھا کیا لیکن وہ تیزی سے بھاگتا ہوا غائب ہوگیا۔ اگرچہ اسے سب سے پہلے جیسکا نیول نامی ایک خاتون نے دیکھا تھا اور چار روز تک اس کا پیچھا کیا تھا لیکن وہ ہاتھ نہ آیا۔

 

اس کےبعد خاتون  نے دیگر لوگوں کو مدد کے لیے بلایا اور اس کی تلاش شروع ہوئی۔ خوش قسمتی سے وہ گھر کے ایک پائیں باغ میں دکھائی دیا جہاں بھاگنے کی جگہ بہت کم تھی۔ لوگوں نے مل کر اسے پکڑلیا اور اس کے منہ پر لگی پلاسٹک کی بالٹی کو نکال باہر کیا۔

تاہم پارک انتظامیہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پارک میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کے برتن نہ پھینکیں کیونکہ یہ بعض جانوروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button