بڑی خبر

وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنا نامنظور، اساتذہ کا احتجاج

اسلام آباد: () اسلام آباد میں اساتذہ اور ملازمین وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے اقدام کے خلاف ڈی چوک سے خاردار تاریں ہٹا کر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری الرٹ ہے۔

اسلام آباد کے اساتذہ اور ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اساتذہ کی ریلی ڈی چوک پہنچ گئی۔ ملازمین نے خار دار تاریں ہٹانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بھاری نفری تعینات کر دی اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تاریں ہٹانے کی کوشش کی تو مجبوری میں ایکشن کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button