بڑی خبر

ویڈیو: ‘چُرا لیا ہے تم نے’، بیٹے کے بعد مریم کی بھی آواز کے چرچے

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر  مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں مریم کے گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز مریم نواز کی آواز میں ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل تھی جس میں وہ گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گنگنا رہی تھیں۔

ویڈیو میں مریم نواز خود تو دکھائی نہیں دی تھیں تاہم ان کی آواز نے مداحوں کو کافی حیران کیا۔

اب ایک اور ویڈیو آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار بھارتی گلوکارہ  آشا بھوسلے اور محمد رفیع کا شہرہ آفاق گانا ‘چُرا لیا ہے تم نے جو دل کو’ گا رہے ہیں۔

گلوکار پرفارمنس کے دوران اپنا مائیک مریم نواز کو تھماتے ہیں جس پر مریم گانے کا تسلسل توڑے بغیر اسے گانا شروع کرتی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button