موسم

لتا منگیشکر کی اسپتال میں آخری ایام کی ویڈیو سامنے آگئی

سروں کی ملکہ اور بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت سے قبل کی ویڈیو منظر عام آگئی۔بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لتا منگیشکر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو چند سیکنڈز پرمشتمل ہے۔
ویڈیو میں لتا کو اسپتال کے کپڑے پہنے اور دو خواتین کا ہاتھ تھامے سہارے کے ساتھ چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
لتا کی میت پر تھوکا؟ فیک نیوز کے ذریعے شاہ رخ پر تنقید ہونے لگی
سروں کی ملکہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں
ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہےکہ یہ مناظر لتا کے اسپتال میں موجودگی کے وقت کے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 92 سالہ لتا منگیشکر انتقال کر گئی تھیں، گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ تادم مرگ زیر علاج رہیں، لتا منگیشکرکے متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ کئی ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ لتا منگیشکرکےانتقال پر بھارت میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور لتا منگیشکرکی یاد میں بھارتی پرچم بھی دو دن تک سرنگوں رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button