موسم

وزیراعظم کی اپنے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار کو شاباش

لاہور: وزیراعظم عمران  خان نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں بہترین پیشرفت پر وزیراعلیٰ عثمان   بزدار کو شاباش دی۔

وزیراعظم عمران خان  ایک  روزہ دورے پر  لاہور پہنچے جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی  منصوبوں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں میں بہترین پیشرفت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاباش دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کے تحت سہولیات حکومت پنجاب کا بہترین قدم ہے، آنے والے دنوں میں عوامی آسانی کیلئے مزید منصوبے لائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button