دنیا

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی الٹرا آرتھوڈکس فرقے کے حکومت مخالف مظاہرے

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی الٹرا آرتھوڈکس فرقے کے حکومت مخالف مظاہرے

یہودی الٹرا آرتھوڈوکس فرقے نے مقبوضہ یروشلم میں حکومت مخالف مظاہرے کئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کی جانب سے مظاہرے کے دوران وزیر یتزہک گولڈ کنوف کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔جب پولیس نے یہودی مظاہرین پر حملہ کیا تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔اسرائیلی سپریم کورٹ کا مدرسے کے طلباء کو فوج میں بھرتی کرنے کا حکمواضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی سپریم کورٹ نے الٹرا آرتھوڈوکس مدرسے کے طلباء کو فوج میں بھرتی کرنے کے لیے قانونی مسودہ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ الٹرا آرتھوڈوکس مدارس کے طلباء کو فوج میں بھرتی کرنے کے لیے ایک قانون تیار کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button