لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ پر سزاؤں میں کمی اور قیدیوں کی رہائی کی سمری تیار کر لی۔ محکمہ داخلہ کی تیار کردہ سمری منظوری کے لیے کابینہ کو پیش کی جائے گی۔حکام کے مطابق 70 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ قید خواتین جو اپنی دو تہائی سزا پوری کرچکی ہیں، فائدہ اٹھائیں گے۔ سزا کے دو تہائی حصے کی تکمیل اور اصلاح اور رہائی کے لیے حسن سلوک لازمی ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سنٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جیل کے کچن، ہسپتال، قیدیوں کی بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سنٹر کا معائنہ کیا۔ کیا کیا
0 1 1 minute read