ٹھٹھہ(نیوز ڈیسک) ٹھٹھ میں ٹرک کی وین کو ٹکر ،پکنک منانے جانے والے 9 افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق قذافی ٹاؤن کراچی سے ہے جو پکنک منانے کے لیے کینجھر جھیل جارہے تھے9 میں سے 6 افراد کی میتیں کراچی میں ورثا کے حوالے کردی گئی، جبکہ باقی 3 افراد کی شناخت نہ ہوسکی ۔غفلت برتنے والا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ، واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ۔
0 1,015 Less than a minute