Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ڈی آئی خان،پولیس موبائل پر بم حملہ، 3اہلکار شہید - Dailyghaznavi
بڑی خبرتازہ ترین

ڈی آئی خان،پولیس موبائل پر بم حملہ، 3اہلکار شہید

خوارج بزدلانہ حملے کر کے دہشتگردی کیخلاف جنگ کا قومی عزم متزلزل نہیں کرسکتے،محسن نقوی

ڈی آئی خان،وانا: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پردہشتگردوں کے بم حملے کے نتیجے میں 3اہلکار شہید ہو گئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشت گردوںکے حملے کی مذمت۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کے مطابق پولیس موبائل پر دھماکہ پنیالہ کے علاقے میں ہوا ۔حملے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہوگئے جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پنیالہ،ایس ایچ او اور ریسکیو حکام موقع پرفوری پہنچے اور شہداء کی نعشوںکو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ ادھرجنوبی وزیرستان میں پولیس گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ تیارزہ کی حدود توروام مارکیٹ میں پولیس گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار حسین زخمی ہوگیا جسے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشت گردوںکے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جاری بیان میں وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے شہداء کیلئے بلندی درجات جبکہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملے کر کے دہشت گردی کیخلاف جنگ کا قومی عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button