پاکستان

اسلام آباد کے ہسپتال یازبح خانے؟زمری ہسپتال نے جیتا جاگتا شہری ماڈالا،FIRدرج

اسلا م آباد( انوسٹی گیش سیل) وفاقی دارلحکومت اسلا م آباد میں پرائیویٹ ہسپتال مافیا کی شکل اختیار کر گئے جبکہ اسلا م آباد کے پرائیویٹ ہسپتال میں علاج معالجے کی غرض سے آنیوالے مریضوں پر نت نئے تجربات ہونے لگے جس سے شہری زندگی سے جان دھو بیٹھا ہے۔ گزشتہ روز جی ایٹ واقع دی ہاسپٹل ”زمری ہسپتال”کی قصائی نما ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ساجد نامی شہری زندگی کی بازی ہار گیا تاہم اس کی ہلاکت کے کئی گھنٹوں تک ہسپتال انتظامیہ اپنی فیس کے چکر میں لواحقین کو موت کی اطلاع دینے کی بجائے تسلیاں دیتی رہی تاہم لواحقین کی جانب سے مریض سے ملنے کے اصرار پر ہسپتال انتظامیہ کا پردہ فاش ہوگیا اور لواحقین کو بتایا گیا کہ آپکا مریض ہارٹ ایٹک کی وجہ سے فوت ہوگیا ہے ۔ لواحقین نے فوری پولیس کو اطلاع دی جبکہ ڈاکٹر فرید اللہ زمری اپنی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال سے غائب ہوگیا۔ ادھر لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے مریض کے ٹخنے میں فیکچر تھا جس کیلئے ہسپتال آئے تھے تاہم دوران آپریشن ڈاکٹروں نے ایکسائر انجیکشن لگایا اور بے ہوشی کی اوور ڈوز دی جس کی وجہ سے ہمارا مریض جان کی بازی ہار گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متوفی لساجد کے بیٹے نے روزنامہ غزنوی کو بتایا کہ میرے والد کے تخنے میں فیکچر تھا جس کے ٹریٹمنٹ کیلئے انہیں دی ہاسپٹل” زمری ہسپتال” لیکر گئے جس پر ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹر فرید اللہ زمری اور انکی ٹیم ان کو آپریشن تھیٹر میں لے گئی تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپکے والد کو ہارٹ ایٹک ہوا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود جب متوفی ساجد کے لواحقین نے اصرار کیا کہ ہمیں اپنے مریض سے ملوایا جائے جس پر ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپکے مریض کی ڈیتھ ہوگئی ہے جس کی وجہ ہارٹ ایٹک بنی ہے۔ لواحقین کے مطابق متوفی ساجد کو کوئی دل کا عارضہ نہیں تھا جبکہ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہمارے مریض پر تجربے کیے اور انہیں ایکسائر انجکیشن لگایا اور بے ہوشی کی اوور ڈوز دی جس کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوئی۔ لواحقین نے دوران گفتگو بتایا کہ پولیس کو اطلاع دی گئی جس سے قبل ہی ڈاکٹر فرید اللہ زمری اپنی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال سے غائب ہوگیا جو اس کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button