راولپنڈی : پاکستان نےٹی 20 ٹرائی سیریز میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سےشکست دیدی۔سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔آئی لینڈرز نےکھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ سری لنکا کے بیٹر جنیت لیانج 41رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہےجبکہ کوشال نے 25، مشرا نے 22، نسانکا نے 17، ہسارنگا نے 11، مینڈس اور کامیندو نے 3،3رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سپنرمحمد نواز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹیں لیں جبکہ سلمان مرزا، فہیم اشرف، ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی بیماری کے باعث میچ نہیں کھیلے۔جواب میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں آسانی کے ساتھ 131 بنا کر فتح حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 80رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ صائم ایوب نے 20اور بابر اعظم نے 16رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنو دی، سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے دو اور داسن شناکا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



