بڑی خبرتازہ ترین

الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل، قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں پولنگ آج

سکیورٹی کے سخت انتظامات، پاک فوج بھی موجود رہے گی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد:پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 13 قومی و صوبائی اسمبلی کےحلقوں میںآج ضمنی انتخابات ہوں گے۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں۔جوج بھی ریزرو فورس کےطور پر تعینات رہے گی۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مجموعی طور پر 13 قومی و صوبائی حلقوں کے امیدوار اِس معرکے میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب میں 105 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے حلقوںہری پور این اے 18 ،جڑانوالہ این اے 96 ،فیصل آباد این اے 104 ، لاہوراین اے 129 ،ساہیوال این اے 143 اورڈی جی خان این اے 185 میں آج پولنگ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق این اے 18 ہری پور میں بھی ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار وںکے درمیان میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ یہ نشست سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی، اب دوبارہ ٹکٹ اُن کی اہلیہ کو دیا گیا ہے۔ این اے96 کے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 16 امیدوار مدمقابل ہیں، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 3لاکھ72ہزار133 جبکہ خواتین ووٹرز2لاکھ72ہزار991ہے۔ این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید سمیت پانچ امیدوار میدان میں ہیں، قومی اسمبلی کے حلقے میں کُل 5 لاکھ 57 ہزار 637 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے حافظ محمد نعمان آزاد امیدوار بجاش خان نیازی اور ارسلان احمد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے، حلقے میں مجموعی طور پر تین سو 34 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گے ہیں جب کہ70 پولنگ سٹیشنز مرد خواتین کے مشترکہ ہوں گے ،این اے 129 میاں اظہر کی وفات کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ پنجاب کے شہر ساہیوال کا تیسرا بڑا حلقہ ہے اِس میں بھی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ے، حلقے میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 584,698 ہے۔اسی طرح این اے 185 میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار میدان میں اُتارا ہے اس حلقے میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور جےیوآئی کے امیدواروں کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے 12 حلقوں میں الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا،قومی و صوبائی حلقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل پریزائڈنگ افسران کو کی جا چکی ہے۔ تمام پولنگ سٹیشن پر کل صبح پولنگ کا صبح 8سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں،عوام الناس بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔قبل ازیں پنجاب کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد میں انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مقابلے میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام امیدواروں کی دستبرداری کے اعلان کے بعد بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ پنجاب کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے، سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ ووٹرز کو حق رائے دہی کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میٹریل کی محفوظ ترسیل کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس، ایک ہزار 32 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کرلی گئی جس کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی، سنٹرل پولیس آفس، سیف سٹیز اتھارٹی، اضلاع کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے پولنگ کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button