پاکستانتازہ ترین

بارشیں ہی بارشیں !!! کن علاقوں میں بارشوں کا امکان ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابرآلود رہے گا۔ بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھو ہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں جہلم ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی،چکوال، مری ، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں سوات، مالاکنڈ، چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button