کھیل

اسٹیورٹ براڈ کی پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے پیشگوئی

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کا جارحانہ انداز کام کرے گا۔ایک انٹرویو میں اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ اگرچہ پاکستان ٹیم ان دنوں بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہی انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کا دورہ بہت شاندار تھا، تمام کھلاڑیوں نے خوب لطف اٹھایا۔اسٹیورٹ براڈ نے مشورہ دیا کہ نتائج حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کو تیز کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ان کا ماننا ہے کہ پاکستانی ٹیم بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہی اور مشکلات کا سامنا ہے، انگلینڈ کو جلد از جلد مثبت کرکٹ کھیل کر پاکستانی ٹیم پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔سابق فاسٹ باؤلر نے اعتراف کیا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں عالمی معیار کا ٹیلنٹ ہے، ایسے کھلاڑی جو میچ جیت سکتے ہیں، اس لیے یہ آسان چیلنج نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button