اسلام آباد:کرغزستان کے صدر صادرژپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔ کرغز صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔دورے کے دوران کرغزستان کے صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہکرغز وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔کرغز صدر صادرژپاروف کے اس دورے کے موقع پر پاکستان اور کرغستان کے مابین متعدد اہم معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔



