اسلام آباد (عقیل ترین )سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024 کو شروع ہونے والا 15 ماہ طویل فیلڈ جنرل کورٹ مارشل مکمل ہوگیا۔ انہیں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات و سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کے چار الزامات میں مجرم قرار دے کر 14 سال قیدِ سخت کی سزا سنائی گئی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور انہیں اپنی پسند کی دفاعی ٹیم کا حق حاصل رہا۔ سزا کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے، جبکہ بعض دیگر متعلقہ معاملات الگ سے دیکھے جا رہے ہیں۔




