Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بحری اقتصادیات کی سمجھ بوجھ اقوام ِ عالم کی معاشی سکیورٹی اور عالمی جغرافیائی سیاست کیلئے اہم، نیول چیف - Dailyghaznavi
بڑی خبر

بحری اقتصادیات کی سمجھ بوجھ اقوام ِ عالم کی معاشی سکیورٹی اور عالمی جغرافیائی سیاست کیلئے اہم، نیول چیف

میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کا مقصد شراکت داروں اور فیصلہ سازوں کو احساس دلانا ہے کہ وہ قومی سطح پر موزوں پالیسی کی تشکیل میں کردار ادا کریں،ایڈمرل نوید اشرف

یہ امر میرے لیے انتہائی باعث ِاطمینان ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ ترقی کا سفر طے کرتے ہوئے پاکستان نیوی کی ایک اہم سرگرمی کی حیثیت اختیارکر چکی ہے جو میری ٹائم آگہی اور پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سیر حاصل مباحثوں کا اہتمام کرتی ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد میر ی ٹائم شراکت داروں اور فیصلہ سازوں کو احساس دلانا ہے کہ وہ قومی سطح پر موزوں پالیسی کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔ورکشاپ میں سرکاری حکام،افواج کے اعلیٰ افسران، کاروباری برادری، علمی شخصیات، کاروباری تنظیم کار اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔ اس طرز کا ہمہ گیر اجتماع پاکستان کے میری ٹائم چیلنجز اور مواقعوں کے بارے میں مشترکہ سوچ کی تشکیل میں نہایت اہم ہے۔میں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ-8 کے معزز شرکاء کا پُر جوش خیر مقدم کرتا ہوں جن کا میزبان پاکستان نیوی وار کالج لاہور ہے۔سمندروں، سمندروں سے جُڑے وسائل اور بحری اقتصادیات کی سمجھ بوجھ اقوام ِ عالم کی معاشی سیکیورٹی اور عالمی جغرافیائی سیاست کے لیے اہم ہے۔بحر ہند کی اہم ترین سمندری راہداریوں کے قریب واقع ہونے کے سبب پاکستان کو غیر معمولی میری ٹائم اہمیت اور تعلق حاصل ہے۔ہمارے وسیع میری ٹائم وسائل جن میں سے اکثریت ابھی تک ہم استعمال میں نہیں لا سکے ان کی وجہ سے پاکستان کا معاشی مستقبل براہِ راست سمندر سے جُڑا ہوا ہے جو بنی نوع انسان کی بقا کے لیے آخری ذخیرے کی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان کی بلیو اکانومی کا پوٹینشل، جو اس وقت جی ڈی پی میں ایک معمولی حصہ ڈال رہا ہے اگر اس پوٹینشل سے موثر انداز میں فائدہ اُٹھایا جائے تو یہ دس بلین ڈالرز تک کی صلاحیت رکھتا ہے۔پس، میری ٹائم سیکٹر سے فائدہ اُٹھانا محض ایک قومی انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ ایک شدید ضرورت ہے جس کو پوری قوم کا متفقہ نقطہ نظر درکار ہے۔بحرِ ہند میں ہونے والی پیش رفت کا پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔اس بدلتے ہوئے منظر نامے میں درست راستہ تلاش کرنے کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان ایک ہمہ گیر میری ٹائم حکمت عملی اپنائے جو سیکیورٹی اور خوشحالی میں توازن برقرار رکھے اور ایک محفوظ میری ٹائم ماحول ممکن بنائے۔مجھے قوی یقین ہے کہ اس ورکشاپ کے دوران معزز شرکاء کے مابین خیالات کا پُرجوش تبادلہ ہو گا اور ان کے گونا گوں نظریات جدید طرز کے حل پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔مجھے یہ بھی یقین ہے کہ نئے خیالات ہماری میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید مضبو ط بنانے، بلیو اکانومی پوٹینشل کو اُجاگر کرنے اور پاکستان کے خوشحال و محفوظ میری ٹائم مستقبل میں کردار ادا کرنے کے لیے نئے راستے کی تشکیل میں معاون ثابت ہوں گے۔میں متمنی ہوں کہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ-8 کے شرکاء کی باہم گفتگو بصیرت انگیز ہو اور اپنے میزبان پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں ان کا قیام خوشگوار ہو۔خوشگوار ہوائیں اور پُرامن سمندر آپ کا ہم سفر ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button